بشیر میمن کے تمام الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کے تمام الزامات کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

سینئر صحافیوں کیساتھ گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بشیر میمن جو بھی کہہ رہے ہیں، وہ جھوٹ ہے۔ میں نے انھیں جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ، مریم نواز شریف اور دیگر کیخلاف مقدمات بنانے کا نہیں کہا۔ ریفرنس فائل کرنا بشیرمیمن کا کام نہیں تھا، انہیں کیوں کہتا؟

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بشیر میمن اومنی گروپ کی جے آئی ٹی پر بریفنگ دیتے تھے۔ میں نے بشیر میمن کو خواجہ آصف کے اقامے کی تحقیقات کا کہا تھا جس کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا، اس سے قبل میں سابق ڈی جی ایف آئی اے کو جانتا تک نہیں تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رضوان کو ان کے عہدے ہٹایا نہیں گیا بلکہ ابوبکر خدا بخش ان کے ساتھ ہوں گے۔ جہانگیر ترین معاملے پر ملنے والے وفد نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا۔ جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.