برسلز: یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو متنبہ کیا ہے کہ یورپ میں ٹوئٹر کو ای یو بلاک کے قوانین کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر نے اپنے بیان میں بتایا کہ یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا ای یو قوانین کے مطابق اڑے گی۔ واضع رہے ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ چڑیا آزاد ہوگئی ہے۔