لیویز اہلکاروں کی کارکردگی مثالی ہے ‘رحمت صالح بلوچ
صوبے کی مختلف اضلاع کو اے ا ےرےا مےں تبدےل کرنےکی کسی صورت اجازت نہےں دی جائےگی‘رکن بلوچستان اسمبلی
لےوےز اےرےا کی کارکردگی مثالی ہے اور اےک تارےخی فورس ہے تبدےلی کی صورت مےں اس کےخلاف بھرپور تحرےک چلائےں گے
کوئٹہ(اے اےن اےن)نےشنل پارٹی بلوچستان کے سابق صدر و رکن بلوچستان اسمبلی مےررحمت صالح بلوچ اور خےر جان بلوچ نے نااہل حکومت کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کو اے اےرےا مےں تبدےل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند کمروں مےں اس طرح فےصلے کرنا آمرےت کے مترادف ہے لےوےز کو ختم کرنا صوبے اور عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے نےشنل پارٹی اس کی کسی صورت اجازت نہےں دے گی اور اس کے خلاف بھرپور تحرےک چلائےں گے‘ ےہ بات انہوں نے بےان جاری کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع آواران‘پنجگور‘ کےچ‘ قلعہ عبداللہ اور چمن کو بی سے اےرےا مےں تبدےل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس کی نےشنل پارٹی کسی صورت اجازت نہےں دےگی ان اضلاع کو پولےس و لےوےز کے نام پر تباہ کےا جارہا ہے ان اضلاع کو اےرےا مےں تبدےل کرنا حکومت کی نااہلی کے واضح ثبوت ہے اور حکومت امن وامان کنٹرول کرنے تو مکمل ناکام ہو چکی ہے لےکن اب اپنی ساکھ بچانے کےلئے اس طرح اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہےں جس کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتے ہےں انہوں نے کہاکہ گوادر مےں اےرےا مےں تبدےل کےاگےا ہے لےکن آج بھی گوادر مےں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بدتر ہے انہوں نے کہاکہ لےوےز اےرےا کی کارکردگی مثالی ہے اور اےک تارےخی فورس ہے اسے ختم کرنا صوبے اور عوام کے ساتھ دشمنی ہے بند کمروں مےں بےٹھ کر اس طرح کے فےصلے عوام پر مسلط کرنا حکمرانوں کی نااہلی کے واضح ثبوت اور ڈکٹےٹرشپ کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت اس طرح کوئی اقدامات اٹھائے گی تو نےشنل پارٹی ان کے خلاف بھر پور تحرےک چلائی گی اور لےوےز اےرےا کو اے اےرےا مےں تبدےل کرنے کی کسی صورت اجازت نہےں دےنگے۔