نیپیئر: ماونٹ منگنوئی میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے روزنیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں پر222 رنزبنالیے۔
ماونٹ منگنوئی میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے روزنیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں پر222 رنزبنالیے۔ کھیل جب ختم ہوا توکیوی کپتان کین ویلم سن 94 اور ہینری نکولس 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست پویلین لوٹے۔
صبح جب کھیل شروع ہوا توپاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ٹام بلنڈل کو پانچ رنز پر آوٹ کیا، ٹام لیتھم چار رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ راس ٹیلر 70 رنز کی اننگز کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔
اس سے قبل ٹیسٹ کپتان محمدرضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کنڈیشنزمشکل ہوتی ہے، کھلاڑی پراعتما ہیں اوراچھا کھیل پیش کریں گے، میچ کی تیاری کے لیے صرف 3 دن ملے۔ کیوی کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتےتو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔