کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن ملکربلوچستان میں کرکٹ کو فروغ دیں گے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن ملکربلوچستان میں کرکٹ کو فروغ دیں گے
کوئٹہ اور گوادر سمیت بلوچستان میں پلیئرز ڈویلپمنٹ ، بنیادی انفراسٹرکچر ،سکول اور کلب کرکٹ کو فعال بنایا جائے گا
کوئٹہ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اور منیجر اعظم خان کے ساتھ بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے بورڈ ممبر منور خان ترین نے ملاقات کی ہے اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ممبر ثناءاللہ بلوچ ،کرکٹ آرگنائزر عبد المالک اچکزئی اور آصف خان کاکڑ بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پانچ سالہ ڈویلپمنٹ پروگرام بارے تفصیل سے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر طے پایا کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن مل کے کوئٹہ اور گوادر سمیت پورے بلوچستان میں پلیئرز ڈویلپمنٹ ، بنیادی انفراسٹرکچر ،سکول اور کلب کرکٹ کو فعال بنائیں گے۔پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک 13 ڈسٹرکٹ میں انٹر سکول ٹورنامنٹ ، فاسٹ بولر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،جبکہ چار اضلاع پشین، لورالائی ، ڈیرہ مراد جمالی اور لسبیلہ میں ٹریننگ سنٹرز ، اسکیم پروگرام شروع کرے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میرا دوسرا گھر ہے اور میری دلی خواہش ہے کے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میںگراس روٹ لیول سے کرکٹ کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا۔بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے بورڈ ممبر منور خان ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ڈومیسٹک نظام کابنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ گراس روٹ لیول سے کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کارپوریٹ میکنیزم کو ترقی اور فروغ دیا جائے جبکہ اس سلسلے میں پی ایس ایل فرنچائزر ،پی سی بی کی ذیلی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.