پنجاب میں دھند کا راج برقرار ‘فلائٹ شیڈول متاثر

دھند کے باعث موٹروے ایم 2 بلکسر انٹرچینج سے لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
لاہور ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف پروازیں تاخیر شکار ہو گئیں‘مسقط ‘ مدینہ ‘ ریاض جانے والی متعدد پروازیں متاثر
لاہور: لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے جانے والی مختلف پروازیں دھند کے باعث تاخیر شکار ہوگئی ہیں جس کے وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر حدنگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے، لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے تہران جانے والی پرواز ڈبلیو فائیو 1194 تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے دبئی جانے والی پرواز ای کے 229 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے229 بھی تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز ای ار 721 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9747 بھی تاخیر کا شکار ہے اور لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 9725 بھی تاخیر کا شکار ہے۔خیال رہے کہ لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 بھی تاخیر کا شکار ہے لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔دوسری جانب موٹروے ایم 2 بلکسر انٹرچینج سے لاہور تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں البتہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.