میری دُعائیں بلوچستان کے عوام کیساتھ ہیں: قومی کرکٹر احمد شہزاد

قومی کرکٹر احمد شہزاد کی جانب سے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں احمد شہزاد نے کہا کہ ’کوئٹہ کے زلزلے کی خوفناک خبر کے ساتھ جاگنا پریشان کُن ہے۔‘

احمد شہزاد نے کہا کہ ’میرے خیالات اور دعائیں ہرنائی کے عوام کے ساتھ ہیں، اللہ سب کو سلامت رکھے، آمین۔‘

دوسری جانب شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری دُعائیں، بلوچستان زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔‘

واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی 15 کلومیٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، تمام علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.