پشین ، سید بلال آغا نے مسٹر پاکستان جونیئر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پشین:لاہور میں منعقدہونیوالی پانچویں پاک چمپئن مینز فزیک 2022ء جونیئر کیٹگری کے مقابلے میں بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ سید بلال آغا نے پہلی پوزیشن لیکر مسٹر پاکستان جونیئر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔باڈی بلڈر سید بلال آغا نے اپنی کامیابی کو استاد کی محنت ، اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ استاد کی بہتر ٹریننگ نے اس مقام تک پہنچایا ہے جبکہ والدین نے ہمیشہ سپورٹ دیکر مزید حوصلہ دیا انہوں نے کہا کہ اس مقام تک پہنچے کیلئے انہوں نے اپنی مدد آپکے تحت ڈھائی لاکھ روپے خرچ کئے سرکاری و حکومتی سطح پر انکے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب انکی نظریں مسٹر ورلڈ کے ٹائٹل پر ہیں ۔یاد رہے اس سے پہلے سید بلال آغا مسٹر کوئٹہ اور مسٹر بلوچستان کے ٹائٹلز بھی جیت چکا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر بے شمار تمغے بھی حاصل کیے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.