کرنے والی طالبات کو امتحان دینے کی اجازت نہیں دی گئی
نئی دہلی:بھارتی ریاست کرناٹک میں کلاس روم میں حجاب پہننے کا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور جن طالبات نے حجاب کے حوالے سے کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا انہیں پریکٹکل امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق گورنمنٹ پی یو کالج فار گرلز کی سائنس کی تین طالبات پیر کو ہونے والے پریکٹیکل امتحان میں شریک نہیںہو سکیں۔ تینوں لڑکیاں حجاب پہن کر امتحان میں پہنچی تھیں لیکن کالج انتظامیہ نے انہیں حجاب اتارنے کو کہا جس سے انہوں نے انکارکیا۔ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی درخواست گزاروں میں سے ایک اے ایچ الماس نے ٹویٹ کیاکہ آج ہمارا آخری پریکٹیکل امتحان تھا۔ ہم نے اپنی ریکارڈ بک مکمل کر لی تھی اور بڑی توقعات کے ساتھ پریکٹیکل امتحان میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ بہت مایوسی ہوئی جب ہمارے پرنسپل نے ہمیں دھمکی دی کہ آپ کے پاس جانے کے لیے پانچ منٹ ہیں، اگر آپ نہیں گئیں تو میں پولیس میں شکایت کروں گا