نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا گزشتہ روز انہوں نے پارٹی کے دیگر رہنمائوں جن میں نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ مرکزی سینئر نائب صدر میرشاوس بزنجو مرکزی انفارمیشن سیکریٹری علی احمد لانکو، چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ ، مشکور بلوچ ،ڈاکٹر رمضان ہزارہ ،ریاض زہری، حاجی فاروق شاہوانی، آغا زین شاہ ،یونس بلوچ، حفیظ علی بخش، انیل غوری سمیت دیگر کے ہمراہ بلوچستان ہائیکورٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ منظور کرنے کے خلاف اس کو بلوچستان ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرکے اس کو چیلنج کیا ہے۔