ہمیں کوہلی کو دعوت نامہ بھیجنا چاہیے، کھیلنے کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے، میں نے نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کیلئے بی سی سی آئی سمیت تمام کرکٹ بورڈز کو دعوت نامے بھیجنے کا مشورہ دیا تھا:راشد لطیف
لاہور : پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے اگلے ایڈیشن کے لیے ہندوستانی سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو مدعو کرنے کے خیال کی حمایت کی ہے۔ راشد لطیف اس وقت کے پی ایل کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ ہمیں ویرات کوہلی کو دعوت نامہ بھیجنا چاہیے تھا لیکن کھیلنے کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے،ایسی چیز کا آغاز کرنا اچھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کے لیے تمام کرکٹ بورڈز بشمول بی سی سی آئی، کو دعوت نامے بھیجنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم، حقیقت پسندانہ طور پر دیکھا جائے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے کوہلی کی لیگ میں شرکت کا امکان نہیں ہے