آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے بلوچستان میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

0 130

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے بلوچستان میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے بلوچستان میں ضلع موسیٰ خیل کے مقام پر سے گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔ کمپنی نے گیس کے اس ذخیرے کو حاصل کرنے کے لئے 3 ہزار میٹر کھودائی کی۔

ماہرین کے مطابق گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی جبکہ گیس کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.