عالم اسلام کے عظیم مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک 2 روزہ دورے پرکل(جمعہ کو)فیصل آباد آئیں گے

عالم اسلام کے عظیم مبلغ ڈاکٹرذاکر نائیک 2 روزہ دورے پرکل25 اکتوبربروزجمعہ کو فیصل آباد آئیں گے جبکہ اس موقع پر ان کے صاحبزادے شیخ فاروق ذاکر نائیک بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔چیئرمین مرکزی علماکونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کل25اکتوبر بروز جمعہ کی دوپہرساڑھے بارہ بجے مرکزی جامع مسجد گول غلام محمد آباد فیصل آباد میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب فرمائیں گے جبکہ26 اکتوبربروز ہفتہ دن 12 بجے ان کاجامعہ سلفیہ شیخوپورہ روڈفیصل آباد میں اساتذہ و طلبااور سول سوسائٹی کے لوگوں سے خطاب ہوگا۔اسی طرح وہ26 اکتوبربروز ہفتہ کی شام7بجے اظہر اقبال پارک واپڈا سٹی کینال روڈ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کے بیٹے شیخ فاروق ذاکر نائیک کی فیصل آباد آمدخزاں میں بہار کی مانند ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اللہ تعالیٰ نے دنیا بھر میں بلند مرتبہ عطا فرمایا ہے جن کے ہاتھ پر بہت سے انسان دنیا بھر میں اسلام قبول کرچکے ہیں۔ چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کے بیٹے کی پاکستان اور فیصل آباد آمد خوش آئند ہے جن کا نہ صرف فیصل آباد بلکہ مرکزی جامع مسجد گول غلام محمد آباد فیصل آباد آمدپرفقیدالمثال استقبال کیا جائے گانیزجمعہ کا اجتماع بھی تاریخ ساز ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ اپنے معزز مہمانوں کے شاندار استقبال کیلئے محمد شفیق کاشف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو انتظامی امور کو بخوبی سر انجام دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.