جشنِ آزادی پاکستان اور معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی کے تناظر میں ہاکی میچ ،پاکستان زندہ باد کے نعرے ،مثبت سوچ کے ساتھ کھیل کے میدان آباد رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔۔۔

جشنِ آزادی پاکستان اور معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی کے تناظر میں سپورٹس اسٹیڈیم بھمبر میں ایک شاندار دوستانہ ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میچ میں دو مقامی ٹیموں نے حصہ لیا اور شائقینِ ہاکی کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ میں آ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

میچ سے قبل قومی ترانہ اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے اور کھیل کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرمیزبان تقریب سپورٹس ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدرمضان اور مہمانِ خصوصی کونسلر چوہدری محمداشرف،ثاقب بشیر  ریٹائرڈ تحصیلداراقبال انقلابی و دیگر نے کہا کہ جشنِ آزادی اور حالیہ معرکۂ حق میں کامیابی ہماری قومی یکجہتی اور قربانیوں کا ثمر ہے، اور کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں یہی جذبہ مزید اجاگر کیا جانا چاہیے۔

میچ کے اختتام پر جیتنے اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے جبکہ کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔پی ای ٹی محمدرضوان،خانزادہ،جنید اکرم ودیگر بھی ہمراہ تھے

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.