Browsing Category
پاکستان
پاکستان
شہریار آفریدی اور علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماؤں شہریار آفریدی اور سینیٹر علی محمد خان کو کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
شہریار آفریدی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر 15 دن سے سینٹرل جیل اڈیالہ میں…
نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی اور پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے درخواست کریں گے کہ وہ اس کو نہ سنیں۔
رانا…
پشاور میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندے گرفتار
پشاور: خیبر پختون خوا میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتای کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں شریک پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مقامی عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سابق ارکان اسمبلی روپوش…
نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا
لاہور: قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔
نیب کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے پر بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس دینے کے لیے زمان پارک پہنچی۔ جہاں پر 2 گھنٹے کے بعد…
ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتے ہی گرفتار ہوجاتا ہے، لاہور ہائیکورٹ
لاہور: پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتا ہے آپ گرفتار کرلیتے ہیں۔
جسٹس انوار الحق نے ریمارکس دیے کہ خدارا اس ملک کو چلنے دیں اور لوگوں کے حقوق…
’’آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو‘‘ جج کے مکالمے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں قہقہے
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئی جی کی آمد پر جج کی جانب سے گڈ ٹو سی یو کہنے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت آمد پر گڈ ٹو سی یو کہنے کے بعد اسلام آباد ہائی…
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے احتجاج پر ہنگامہ…
کوئی سیاسی جماعت پاکستان مخالف ہے نہ غداروں پر مشتمل، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی تامل نہیں کہ آج کی کوئی بھی سیاسی جماعت کبھی بھی پاکستان مخالف نہیں رہی اور نہ ہی وہ غداروں پر مشتمل ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہان تھا کہ انا اور زبردستی یا…
اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا۔
تھری ایم پی او کے تحت گرفتارپی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ…
عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہنے پر چیف جسٹس کی وضاحت
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہنے پر تنقید کے معاملے پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں وضاحت کی ہے۔
سول مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ…