لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کے شیدائی ہوگئے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20 کا آخری میچ اور سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
انگلش کپتان نے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ معین علی کی کھانوں سے متعلق گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔