بھارت نے پانچویں بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اینٹیگا: بھارت نے پانچویں بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹیگا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انگلینڈ انڈر 19 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.5 اوورز میں 189 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، جیمز ریو نے 95 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں جیمز سیلز 34 اور جارج تھامس 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راج باوا نے 5 اور روی کمار نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارت انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 47.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شائق رشید اور نشانت سندھو نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 50 ۔ 50 رنز بنائے۔ جوشوا بائیڈن، جیمز سیلز اور تھامس سپنوال نے2۔2وکٹیں حاصل کیں۔ راج باوا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.