لاہور: مزنگ کے علاقے میں پراٹھا شاپ پر ویٹر نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، تو ہوٹل پر کوئی موجود نہیں تھا۔ ہوٹل کا عملہ اور مالک سب غائب تھے۔
ایس پی سول لائنز عبدالحنان نے کہا کہ پولیس فائرنگ کرنے والے ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔ واقعے کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔