گوادر، 11 جون: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت بی ایس ڈی آئی فیز ون اور فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تعلیم، صحت، کھیلوں اور سماجی شعبوں سے متعلق منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے جاری منصوبوں، چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے حکومت بلوچستان کے عوامی فلاح کے وژن کا عملی اظہار ہیں۔
انہوں نے بین الادارہ جاتی رابطہ مزید بہتر بنانے اور رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی ہدایت کی تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رہے۔.