زلزلہ متاثرین کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ : سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان میں زلزلہ سے بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
ہرنائی اور شاہرگ سمیت زلزلہ سے متاثر علاقوںمیں فوری طبی امداد پہنچانااور متاثرین کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ قدرتی اور ناگہانی آفت ہے اور ایسے واقعات اچانک رونما ہوتے ہیں ۔حالیہ زلزلہ بلوچستان کی تاریخ میں ایک بڑا سانحہ ہے جس میں بڑے پیمانے پراملاک کو نقصان
پہنچنے کے ساتھ قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے جس پرہر پاکستانی غمزدہ ہے۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں
نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے‘ سرد موسم میں متاثرین کو فوری طبی امداد اور محفوظ مقامات پر منتقلی میں دوسرے اداروں کے ساتھ پا ک فوج کے جوانوں نے ایک بار پھر اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور بحالی کے کاموں میں پیش پیش رہے جو قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقے میں مختلف مقامات پر تمام ضروری امدادی سامان اور مشینری کی فوری دستیابی کو یقینی بنائیںجبکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ دیگر فلاحی ادارے بھی زلزلہ سے متاثرہ علاقے میںریسکیو اور ریلیف کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی جلد بحالی کے لئے ہر ممکن دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا ۔مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے اور ان کی جلد بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.