مسلم اسپورٹس ٹرافی ٹینس چیمپئن شپ 19 فروری سے کھیلی جائے گی

ایونٹ 20 فروری کو کلفٹن میں ہوگا۔رجسٹریشن کی حتمی تاریخ 17 فروری مقرر
کراچی: کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی آل سندھ مسلم اسپورٹس ٹرافی ٹینس چیمپئن شپ 19 فروری سے یونین کلب ٹینس کورٹ میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، وہیل چیئر مینز سنگلز، مینز ڈبلز کے ایونٹس شامل ہوں گے۔ جونیئرز ٹینس اور سافٹ ٹینس کو فروغ دینے کے لیے منتظمین نے جونیئرز کے کچھ مقامی ایونٹس شامل کیے ہیں، ان میں انڈر 15 سنگلز، انڈر 11 سنگلز، انڈر 7 سنگلز، (انڈر 7 ایونٹ منی کورٹس پر تبدیل شدہ گیندوں کے ساتھ کھیلا جائے گا) شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بیچ ٹینس ایونٹ اتوار 20 فروری کو کلفٹن بیچ میں صبح 10 بجے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میںرجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 فروری ہے۔ محمد خالد رحمانی ریفری، سرور حسین آرگنائزنگ سیکرٹری، عشرت زہرہ میڈیا کوآرڈینیٹر، قدسیہ راجہ اسسٹنٹ ریفری، ارم بخاری، بیچ ٹینس کوآرڈینیٹر، عباد سرور، رئیسہ اشفاق، فرح ریاض، پروین اختر، عقیل شبیر، افشاں فقیر، عقیل شبیر۔ ہاشمی، شازیہ رضوی ممبران ہیں۔
ENDS-PPI

Leave A Reply

Your email address will not be published.