نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں، نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں، وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے ٹویٹر پر سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔