کون میرے ساتھ ٹی ٹوئنٹی دیکھنے جائیگا؟ مومنہ مستحسن کا سوال
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کی عدم دلچسپی اور خالی اسٹیڈیم دیکھ کر مومنہ مستحسن بھی بول پڑیں ۔ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر تیسرے ٹوئنٹی میں ساتھ چلنے والوں کی تلاش شروع کردی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ آئیے اسے تبدیل کریں! کون میرے ساتھ کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے جانا چاہتا ہے؟ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ، پاکستان سے باہر ویکسین کروانے والوں اور مقامی آن لائن بینکنگ نہ رکھنے والوں کو ٹکٹ خریدنے سے روک دیا گیا ہے۔انہوں نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اسے بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔