بلو چستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں3 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

وڈھ : بلو چستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں3 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں گزشتہ تین دنوں کے دوران سڑک حادثات میںجاں بحق افراد کی تعداد4 ہو گئی ہے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 3دنوں کے دوران قومی شاہراہ پر حادثات میں 4 افراد جان بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیںلیویز کے مطابق گزشتہ روز اورناچ میں دراکھالہ کے رہائشی موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جبکہ وہیر میں موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص کے جان بحق ہونے اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے لیویز فورس کے مطابق سمان کے قریب گزشتہ شب کراچی سے خضدار جانیوالی ویگو اور اور ٹرالر کے درمیاں تصادم سے 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں لیویز فورس کے ریسکیو کے بعدہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.