راولپنڈی:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کو پر منسوخ کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہاگیاہے کہ پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پرمنسوخ کی گئی ،نیوزی لینڈنےسیریزیکطرفہ طورپرمنسوخ کرنےکافیصلہ کیا ،نیوزی لینڈکرکٹ بورڈنےسیکیورٹی خدشات کا اظہارکیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے ہمیں اطلاع دی گئی کہ انہیں کچھ سیکیورٹی الرٹس موصول ہوئے ہیں اور وہ یکطرفہ طور پر سیریز کو منسوخ کرنے جارہے ہیں ۔
پی سی بی کا کہناتھا کہ پی سی بی اور حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ کرنے والی تما م ٹیموں کیلئے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے اور ہم نے نیوزی لینڈ کو بھی یہی یقین دہانی کروائی تھی ۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکیورٹی پر اطمینا ن کا اظہار کیا تھا۔
وزیر اعظم پاکستان نے ذاتی طورپرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کرکےبتایاکہ ہماری سیکیورٹی انٹیلی جنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اورمہمان ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید شام 5بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔