وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے مالی سال21 تا 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1211 ارب کے طے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.