انگلینڈ نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔
پی سی بی کے مطابق انگلینڈ نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے، انگلینڈ کی ٹیم اگلے برس اکتوبر میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان میں کھیلے گی جو 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔