وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس بزدلانہ حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر اہلکار قوم کا فخر ہیں۔
انہوں نے شہدائ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں تاہم ایسی مذموم کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہدائ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ قومی عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.