انڈونیشیا ‘گاؤں میں شدید بارش سے ٹھنڈے لاوے کا تودا گر نے سے لینڈ سلائیڈنگ ‘گاڑیاں پھنس گئیں

جکارتہ: انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں شدید بارش کی وجہ سے ٹھنڈے لاوے کا ایک تودا گر گیا۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں بارش سے آتش فشانی مواد کی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، ٹھنڈے لاوے میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ماؤنٹ میراپی کی ڈھلوان کے ارد گرد ہونے والی شدید بارش سے یوگیاکارتا کے سلیمان ضلع میں دریائے بویونگ کے کنارے، ٹھنڈے لاوے کا تودا گر گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ لاوے کی لینڈ سلائیڈنگ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، بدھ کو ماؤنٹ میراپی سے آتش فشانی کی صورت میں لاوا اور سفید دھواں بھی نکلتے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک، ماؤنٹ میراپی، وسطی جاوا اور یوگیاکارتا کے صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع ہے۔دریائے بویونگ کے کنارے ماؤنٹ میراپی سے نکلنے والے ٹھنڈے لاوے کے مواد میں پھنسی گاڑیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.