کوئٹہ : کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر‘ اشتہاری‘ مطلوب اور مفرور ملزمان کے خلاف خصوصی کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور درجنوں رانڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر)غلام اظفر مہیسر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی کی نگرانی میں شالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد زمان کو گرفتار کرلیا اسی طرح پولیس تھانہ منظور شہید نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم نثار احمد کو گرفتار کرلیا اس کے علاوہ سول لائن پولیس نے ایس ایچ او مٹھا خان کی سربراہی میں چھاپہ مارتے ہوئے نامزد اشتہاری ملزم شوکت علی کو گرفتار کرلیا۔ ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم تیمور اور دوسری کارروائی میں محمد قاسم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک رائفل ، 27 رانڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لئے اسی طرح بروری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 اشتہاری ملزمان عابد ، احمد ولی، عبدالصادق، عبدالرحمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔