سبی، 10 اگست۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں یوم آزادی کی مناسبت سے ضلع سبی میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کو ہدایت کی کہ کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ یوم آزادی کی خوشیوں میں عوام اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت یقینی بنانا ہے۔