شہباز نے تعمیر وترقی کا آغاز وہاں سے کیا ، جہاں نوازشریف چھوڑ کر گئے تھے، رحیم کاکڑ

تحریک انصاف حکومت میںغربت، بے روزگاری، معاشی عدم استحکام ، لاقانونیت، کرپشن ، بدامنی ملی
ملک میں غربت کی شرح خط غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ، عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوگئے
کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ (ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑنے وفاقی کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ( ن) کے صدروزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک کی تعمیر وترقی کا آغاز وہاں سے کیا ، جہاں میاں نوازشریف چھوڑ کر گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو غربت، بے روزگاری، معاشی عدم استحکام ، لاقانونیت، کرپشن ، بدامنی ملی، ملک میں غربت کی شرح خط غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی اور عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوگئے، یہی وجہ ہے کہ (ن) لیگ نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر عوام کے خواہشات کی ترجمانی کرتے ہوئے مسلط حکومت کو رخصت کیا۔انہوں نے کہا کہ چند ہی دنوں میں عوام شہباز شریف کے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اٹھائے گئے عوام دوست اقدامات کے ثمرات دیکھ رہے ہیںانہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی وزرااحسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنائاللہ،رانا تنویر ، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، مفتی اسماعیل ، جاوید لطیف، خرم دستگیر ودیگر میاں نواز شریف کے عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام لاکر عوام کی ترقی وخوشحالی کو یقینی بنائیںگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.