کوئٹہ اور سبی میں کشمیر ڈے ریلیوں میں پر دھماکوں کے نتیجہ میں ، 2 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی
[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]
……….بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کشمیر ڈے ریلی پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ہوا۔ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹرارباب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اور4 زخمی سول اسپتال لائے گئےہیں۔خیال رہے اس سے قبل سبی شہر میں کشمیر ڈے ریلی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے 14 افراد زخمی ہوئے تھیں۔ جبکہ حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کی تھی۔کوئٹہ دھماکہ میگنٹ ٹائم ڈیوائس کے زریعے کیا گیا،بی ڈی ٹیم کے مطابق کویٹہ انمسکب روڈ دھماکہ میں میگنٹ بم ڈوائس ساؤنڈ سسٹم کے مزدہ میں نصب تھا،دھماکے میں 5 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا دھماکہ متحدہ قبائل کے سربراہ سردار کمال بنگلزئی کی قیادت میں نکالی جانیوالی کشمیر یکجہتی ریلی پر ہوا