کوئٹہ میں گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ ایک مرتبہ پھر دھماکے سے لرز گیا کوئٹہ: دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.