کوئٹہ میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ علمدار روڈ رسے برآمد ہو گیا

علم ،ذوالجناح اور تعزیہ کا جلوس بلوچستان شیعہ کانفرنس اور دیگر علماء کی قیادت میں پنجابی امام بارگاہ علمدار روڈ سے برآمد ہوا ،جلوس میں عزاداروں کے32ماتمی دستے شامل ہیں ،جلوس اپنے روایتی راستے علمدار روڈ ،باچاخان چو ک ، لیاقت بازار،پرنس روڈ ،میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا واپس علمدار روڈ پر مغرب تک اختتام پذیر ہوگا ،ایف سی ،پولیس ،دیگر فورسز کے 6500ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہیں،جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا،جبکہ جلوس کی خفیہ کیمروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی کی رہی ہے ،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے ،جبکہ موبائل فون سروس بھی بند ہے پاک آرمی کے تین بٹالین بھی اسٹینڈبائی رہیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.