صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دن دھاڑے موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دن دھاڑے موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگاہے۔ گزشتہ روز سریاب روڈ پر ڈاکوؤں نے سرعام بلوچستان یونیورسٹی کے ایک طالبعلم سے دن دھاڑے پستول تھان کر موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔ پولیس اطلاع ملنے کے کافی ٹائم بعد جائے وقوع پر پہنچے اور وہاں سے متاثر سٹوڈنٹ کو موٹرسائیکل پر لیکر نزدیکی علاقے کے چکر لگوانے کے بعد جان چھڑا لی۔ متاثرہ طالبعلم کے مطابق اس دوران پولیس کے موٹرسائیکل میں پٹرول بھی ختم ہوگیا تھا!
اسکے علاوہ معروف شاہراہ ائیرپورٹ روڈ پر بھی موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جبکہ پولیس کی جانب سے ابھی کسی قسم گرفتاری یا ان وارداتوں کی روک تھام کیلئے کوئی ایکشن بھی نظر نہیں آرہا۔
شہریوں نے آئی جی پولیس سے حفظ امان کیلئے فوری اقدامات اٹھانے اور سریاب روڈ پر طالبعلم سے چھینے گئے موٹرسائیکل اور دیگر مسروقہ سامان سمیت رقم برآمدگی اور واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.