وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفی دے دیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جسے گورنر نے منظور بھی کرلیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے عہدے سےاستعفی دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو ارسال کیا جسے گورنر نے منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد اب صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے استعفی ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سید ظہور آغا نے جام کمال کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

جام کمال اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار

کل وزیراعلی کیخلاف عدم اعتماد تحریک پر ووٹنگ ہونا تھی۔

واضح رہے کہ جام کمال خان اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد مستعفی ہونے پر رضامند ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اپنے استعفی کو تحریک عدم اعتماد کی واپسی سے مشروط کیا تھا
Leave A Reply

Your email address will not be published.