جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف 28 نومبر کو ڈی چوک پراحتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ خان صاحب نے رات و رات پھر پٹرول بم گرایا ۔ پشاورسے نکلا پٹرول کی قیمت اورتھی جب اسلام آباد پہنچا تو کچھ اور تھی، حکومت نے ملکی ادارے کمزور کردیئے
جماعت اسلامی پنجاب کے نومنتخب امیرڈاکٹرطارق سلیم کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم بے شک سبسڈی نہ دیں صرف اپنے دورکی بڑھائی ہوئی قیمتیں واپس لے لیں۔
ان کا کہنا تھا خان صاحب نے رات و رات پھر پٹرول بم گرایا، پشاورسے نکلا پٹرول کی قیمت اور تھی جب اسلام آباد پہنچا تو کچھ اور تھی ۔
سراج الحق کا کہنا تھا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبرکو ڈی چوک اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا جائے گا ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا حکومت نے ملکی ادارے کمزور کئے اور کرپشن میں اضافہ کیا ۔