ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کر دی
اسلام آباد(بیورورپورٹ) راولپنڈی اسلام اباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن ربجا نے بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا پر پابندی کو اظہار راۓ کی اذادی کے مغائر اور پرنٹ میڈیا سے وابسطہ ھزاروں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا معاشی قتل قرار دیتے ھوۓ بلوچستان میڈیا ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ھے ۔ ربجا کے ھنگامی اجلاس سےخطاب کرتے ھوۓ ربجا کے صدر مرتضی ملک نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا پر جو شب خون مارا گیا ھے یہ اقدام میڈیا دشمنی اور ورکرز کے معاشی قتل کی بدترین مثال ھے انہوں نے میڈیا کی ازادی اور بنیادی حقوق پر یقین رکھنے والی پارٹی کی حکومت سے یہ توقع نہیں تھی مرتضی ملک نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا اشتہارات کو PPRA کے ذریعے اشاعت کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے انہوں نے کہا حالات خواہ کیسے ھی کیوں نہ ھوں مقامی اور ریجنل میڈیا کی ناگزیر اھمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔صدر ربجا نے بلوجستان میڈیا ایکشن کمیٹی کو یقین دلایا کہ مطالبات کی منظوری تک مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ھنگامی اجلاس میں RIBJA کے جنرل سیکرٹری فیاض چوھدری سیکرٹری فنانس سید ظاھر شاہ سیکرٹری اطلاعات یاسر عباسی دیگر عہدیداران ارشد یوسفزئی بابر حسین شکیل پسوال محسن مبشر عمار یاسر سردار وقار خان ۔وقار خان یوسفزئی ۔نثاراحمد خان سید خاور عباس شاہ سید عقیل شاہ کاظمی اور دیگر نے شرکت کی
RIBA نے بلوچستان میڈیا ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کر د
ی