وفاقی کابینہ کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز، صدر کو ایڈوائس ارسال

اسلام آباد، 11 اکتوبر: وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے صوبے میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز دی ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت کے کردار اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی کہ وہ صدرِ مملکت کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.