کوئٹہ:ملک میں موجودہ بدامنی کے مسلسل واقعات نااہل حکومت کے ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا جمال الدین حقانی جمعیت علمائے اسلام شہد مولاناحبیب اللہ مینگل یونٹ برمہ ہوٹل کوئٹہ کے مجلس عاملہ کااجلاس یونٹ کے امیر مولانامحمداکبر مینگل منعقد ہوا اجلاس میں مجلس عاملہ کے اراکین شریک ہوئے اجلاس میں ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا جمال الدین حقانی نے خصوصی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدامنی کے مسلسل واقعات نااہل حکومت پر سوالیہ نشان ہے اسے مستعفی ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ کب تک یہ سلسلہ جاری رہیگا عوام کے جان مال عزت محفوظ نہی ہے دوسری جانب نااہل حکومت نے مہنگائی کا مصنوعی طوفان برپا کیا ہے عوام غیض غضب میں ہیں عوام موجودہ حکمرانوں کا احتساب کریں گے مولانا جمال الدین حقانی نے ضلعی جماعت کے فیصلے کے مطابق ضلعی دورے میں یونٹ کے سوشل میڈیا اطلاعات /مالیات /انصارالاسلام /اور آئمہ خطبا مساجد سے ملاقاتیں / سماجی خدمات /علاقے کی عمائدین اور عوام سے رابطہ ودیگر شعبوں کا تفصیل جائزہ لیا گیا اور جماعت کی مزید بہتری کے حوالے سے اہم مشورے دئے گئے اور ضلعی جماعت کے فیصلوں اوراہم ہدایات سے آگاہ کیا۔