راولپنڈی: راولپنڈی میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بنگش کالونی کے ایک گھر میں خوفناک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث متاثرہ گھر سے ملحقہ گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، پولیس کے مطابق دھماکا گیس سیلنڈر کی گیس لیکج کے باعث ہوا، جس کے باعث نقصان ہوا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع پر پولیس حکام اور ریسکیو کے رضاکاروں نے پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔