ہونڈراس ،جہاز کے کاک پٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے والا مسافر گرفتار

ٹیگوسیگلپ:ہونڈراس میں پولیس نے امریکی جہاز کے کاک پٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے امریکن ایئرلائنز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہونڈراس سے امریکی ریاست میامی کے لئے رواہ ہونے والے جہاز کے کاک پٹ میں گھس کر تو پھوڈ کرنے والے مسافر کو عملے کے افراد نے اس شخص کو روکا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مذکورہ شخص کو کاک پٹ میں داخل ہونے سے روکا گیا تو اس نے کھڑکی سے کودنے کی کوشش بھی کی۔ایئرلائن کے مطابق ہم اس مشکل صورت حال کو قابو میں کرنے پر عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہیں۔ جہاز بوئنگ 737 میں 121 مسافر اور عملے کے 6ارکان سوار تھیجسے واقعے کے بعد گرانڈ کردیا گیا اور مسافروں کو و دوسرے جہاز کے ذریعے منزل تک پہنچایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.