امریکہ: قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گورتریش نے افغانستان کے صوبہ تخار اور قندوز میں انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر حملے میں 8 پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں افغانستان میں 4مختلف مقامات پر ہونے والے حملوں میں پولیو ورکرز کی اموات پر بہت صدمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جاں بحق ہونے والے پولیو اہلکاروں کے لواحقین اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں دوبارہ شروع ہونے والے قومی انسداد ولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز پر حملے میں 9اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے انسداد پولیو مہمات لاکھوں بچوں تک پہنچنے کا اہم اور موثر ذریعہ ہیں ۔ بچوں کو صحت مند زندگی گزارنیسے محروم رکھنا غیر انسانی فعل ہے۔ترجمان نے کہاکہ پولیو ویکسی نیشن ٹیم کے دو ارکان کو صوبہ تخار کے ضلع تولقان،چار کو قندوز شہر اور دو پولیو ورکرز کو صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں قتل کر دیا گیا۔