جیکب آباد اور اس کے گردونواح میں یوفون موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے صارفین سخت اذیت سے دوچار ہیں

جیکب آباد:جیکب آباد اور اس کے گردونواح میں یوفون موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے صارفین سخت اذیت سے دوچار ہیں فور جی سروس ہونے کے باوجود انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے جبکہ فون کال کی سروس بھی انتہائی خراب ہے ایک بار نمبر ملانے سے نہیں ملتا، شہریوں کے مطابق یوفون کی سروس انتہائی ناقص ہوچکی ہے فور جی ہونے کے باوجود ٹو جی سروس بھی مہیا نہیں کی جاتی اور برائے نام انٹرنیٹ کی سروس فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ کئی بار کمپنی کو شکایات کی گئی ہیں مگر کمپنی مسئلہ حل کرنے سے گریزاں ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر فلفور سروس بہتر نہ کی گئی تو شہر بھر میں یوفون سروس کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.