وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا، ڈی چوک پر نہیں، تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہی ہوگی، رہنما پیپلز پارٹی
اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے تصادم کی ذمہ دارحکومت
ہوگی، وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا، ڈی چوک پر نہیں،، تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی۔ اپنے ایک بیان میںشیری رحمان نے کہا کہ ڈی چوک پرعدم اعتماد کے دن جلسہ، ارکان کا گھیراؤ کی حکومتی منصوبہ بندی غیرآئینی ہے، حکومت کھلے عام کشیدگی کا اعلان کر رہی ہے۔شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں تو عدم اعتماد کو پارلیمان میں چیلنج کرے، وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا، ڈی چوک پر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پر اعتماد ہوتے تو ایک پارلیمانی اور آئینی معاملے کو ڈی چوک پرنہ لے جاتے، تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی