روہڑی ریلوے سٹیشن کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکہ،4 افراد زخمی

سکھر:روہڑی ریلوے سٹیشن کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد کر زخمی ہوگئے۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب روہڑی ریلوے سٹیشن کے علاقے میں واقع ایک ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں رکھے گیس سلنڈر یکے بعد دیگردھماکے سے پھٹ گئے جس کے باعث دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی دکانوں اور ہوٹلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھماکوں کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماکوں اور آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ گاڑیاں ،ایدھی کی ایمبولینسز ،ریلوے پولیس ، ضلع پولیس اور رینجرز کی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے دوران جھلس کر4افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو روہڑی تعلقہ ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔ زخیوں میں شفیق ، شازیب ، غلام محمد اور راشد شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.