لاہور:اسلام آباد میں سندھ ہائوس پر حملے کے خلاف اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے سندھ ہائوس پر حملہ قابل مذمت ہے ، منتخب ارکان اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں،وزیر اعظم عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کو پارٹی کارکنوں کے ذریعے نقصان پہنچاناچاہتے ہیں، موجودہ حالات میں وزیر داخلہ شیخ رشید کو رویہ بھی ناقابل برداشت ہے، مطالبہ ہے کہ شیخ فوری عہدے سے مستعفی ہوں اورحکومت تمام ارکان اسمبلی کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے۔#/s#