اسلام آباد:سندھ ہاوس پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی کارکنان شخصی ضمانت پر رہا کر دیے گئے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعید نے سندھ ہاوس پر چڑھائی کر نے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ضمانت پر رہا کیا۔ کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے۔پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیاتھا،دونوں اراکین قومی اسمبلی کو بھی حراست میں لے لیا جنہیں بعد میں شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیاتھا۔