قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع کی جائے گی

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام کو شروع ہوگا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے آج قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس شام چار بجے شروع ہوگا جس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پیش کی گئی قرار پر بحث کا آغاز کیا جائے گا۔

قبل ازیں منعقدہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے قائد احزب اختلاف میاں شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس پر بحث کے لیے 31 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جب کہ تین دن یا زائد دن بعد بحث ختم ہوتے ہی اسپیکر ووٹنگ کا اعلان کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.